واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتی اہکاروں کے قتل کی مذمت

یو این جمعرات 22 مئی 2025 22:30

واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتی اہکاروں کے قتل کی مذمت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے دو حکام کے قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے گھناؤنا فعل قرار دیا ہے۔

سیکرٹری جنرل نے اپنے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایسے ہولناک اقدام کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا اور سفارتی اہلکاروں پر حملے قابل مذمت ہیں۔

Tweet URL

انہوں نے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے خاندانوں، عزیزوں اور اسرائیل کی حکومت سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے کہا ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ایک یہودی عجائب گھر کے قریب بدھ کی شام اسرائیلی سفارت خانے کے دو اہلکاروں کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا جن میں ایک مرد اور ایک خاتون تھیں۔