Live Updates

آپریشن بنیان مرصوص کا نام بہت سوچ سمجھ کر مشاورت کے بعد رکھا گیا

بنیان مرصوص کا مطلب واضح ہے اور ہم اللہ تعالیٰ کی مدد سے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے، میڈیا ہمارا فخر ہے آپ لوگوں نے دنیا کو بتایا کہ ہم صرف سچ بولتے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی غیررسمی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 23 مئی 2025 00:07

آپریشن بنیان مرصوص کا نام بہت سوچ سمجھ کر مشاورت کے بعد رکھا گیا
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 22 مئی 2025ء ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کا نام بہت سوچ سمجھ کر مشاورت کے بعد رکھا گیا، بنیان مرصوص کا مطلب واضح ہے اور ہم اللہ تعالیٰ کی مدد سے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے۔ اے آروائی نیوز کے مطابق انہوں نے ایوان صدر میں سینئر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہمارا فخر ہے آپ لوگوں نے دنیا کو بتایا کہ ہم صرف سچ بولتے ہیں، میڈیا ہمارا پلر ہے آپ نے ہمارے ساتھ مل کر جنگ لڑی، بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی میڈیا نے ستون کا کردار ادا کیا ۔

ہم نے ثابت کیا کہ مادر وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ آپریشن بنیان مرصوص کا نام بہت سوچ سمجھ کر مشاورت کے بعد رکھا گیا۔ بنیان مرصوص کا مطلب واضح ہے اور ہم اللہ تعالیٰ کی مدد سے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے۔

(جاری ہے)

کہا تھا کہ پاکستان جواب دے گا تو پوری دنیا دیکھے گی اور شکر الحمداللہ کہ ایسا ہی ہوا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان میں بچوں کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جارہی ہے، پاکستان کی مسلح افواج ہر وقت تیار ہے۔

شکر الحمداللہ دشمن کو اپنی سرزمین اور فضائی حدود میں داخل نہیں ہونے دیا۔ یاد رہے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بے مثال قیادت اور ملکی دفاع کیلئے گرانقدر خدمات کے اعتراف میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نوازدیا۔ جمعرات کوایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحق ڈار، سابق وزیراعظم نواز شریف، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شرکت کی۔

اسی طرح وفاقی کابینہ کے ارکان، سروسز چیفس، صوبائی گورنرز، وزرائے اعلی اور ارکان پارلیمنٹ کی بڑی تعداد، غیر ملکی سفارتکار، سول وعسکری حکام بھی تقریب میں موجود تھے۔صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل کا اعزاز دیا، انہیں یہ اعزاز بے مثال قیادت اور ملکی دفاع کے لیے گرانقدر خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ 
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات