
عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی گئی تو آئی ایم ایف شرائط نہیں مانیں گے
بانی کی جنگ قوم کی حقیقی جمہوریت اور آزادی کی جنگ ہے، وہ اپنی ذات نہیں پاکستان کیلئے بات کررہے ہیں، علی امین گنڈاپور
جمعرات 22 مئی 2025 21:25

(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ملک میں قانون کی بالادستی ہونی چاہیے، انسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے، ہمارے لیڈر اور کارکن جیلوں میں ہیں، عدلیہ ہمیں تحفظ دے ہم ان کے ساتھ ہیں جب کہ مینڈیٹ چوری زیادتی ہے، مینڈیٹ واپس کیا جائے اور جن کے پاس فارم 45 نہیں ہیں، ان کو سیٹوں سے ہٹائیں۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ عمران خان میرا لیڈر ہے، دو مہینوں بعد ملاقات کی اجازت ملی، لیڈر مجھے ویژن دے گا تو میں آگے بڑھوں گا۔انہوں نے کہاکہ سسٹم بانی اور تحریک انصاف کو ختم نہیں کرسکا اب ان کو سمجھ آنی چاہئے کہ ڈنڈے کے زور پر ریاست نہیں چلاسکتے، حقیقت کو تسلیم کریں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان جو بات کرتے ہیں اس کے بعد ہماری رائے کی کوئی حیثیت نہیں ہے، بانی نے آرمی چیف کے حوالے سے بیان دیا وہ میرا بیان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک جاری ہے، یہ قبضہ چھڑوانے کی تحریک ہے، ہماری اواز مثبت آواز ہے، ہمارا ورکر ہمارے لیے بہت قیمتی ہے جب کہ اس حوالے سے پارٹی کے ساتھ مشاورت کروں گا، صرف مائیک اٹھا کر باتیں کرنا بہت آسان ہے، ریاست نے گولیاں ماری اور ہمارے سینے حاضر تھے، آگے کے لیے بھی ہم تیار ہیں اگلی مرتبہ ہم یہ سوچ کر آئیں گے ہم بھی پھر ظلم ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں ڈرون حملوں کی مذمت کرچکا ہوں، دہشت گردوں کے ساتھ شہریوں کا نقصان نااہلی ہے، میں قتل کا الزام نہیں لگاتا لیکن پہلے بھی ڈرونز کے ساتھ حملے ہوئے ہیں۔بجٹ سے متعلق وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہمارا بجٹ بہت شاندار ہوگا، جب ہماری حکومت آئی 18دنوں کے پیسے نہیں تھے، ہمارا صوبہ واحد صوبہ ہے جس نے عالمی مالیاتی فنڈ سارے ٹارگٹ پورے کئے۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی بجٹ کے معاملے پر فنانس کے 5بندوں کی بانی سے ملاقات انتہائی ضروری ہے اگر یہ ملاقات نہیں کروائی جاتی اور ہمارے ساتھ یہی رویہ رہا تو ہم آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت میں نہیں بیٹھیں گے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اب ہمارے صوبے کی معیشت سرپلس ہے، لوگوں کو ریلیف دیا ہے، 36ارب کا صحت کارڈ دیا ہے، لیور ٹرانسپلانٹ، بون میرو ٹرانسپلانٹ ہے، ڈھائی لاکھ لوگوں کو سولر سسٹم دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اب 40ارب روپے کا کرپشن سکینڈل آیا ہے، یہ ایسے دکھایا جارہا ہے جیسے میں نے کیا ہو، یہ سوال محمود خان اور اس وقت کے فنانس منسٹر سے کریں، ہم نے 20ارب ریکور کرلیا ہے، دعا کرتا ہوں 40ارب کی کرپشن ہوئی ہو سب ریکور کریں گے اور صوبے کے خزانے میں آئیں گے۔
مزید اہم خبریں
-
سلامتی کونسل: بین الاقوامی قانون کا کم ہوتا احترام تشویشناک، فلیچر
-
نادیہ خان کا ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد سے قریبی رشتے داری ہونے کا دعوٰی
-
آپریشن بنیان مرصوص کا نام بہت سوچ سمجھ کر مشاورت کے بعد رکھا گیا
-
فطرت کے ساتھ دوبارہ تعلق استوار کرنے کی فوری ضرورت، گوتیرش
-
عمران خان نے خیبرپختونخواہ کے بجٹ کی منظوری مشروط کر دی
-
غزہ: گیارہ ہفتوں کی بندش کے بعد انسانی امداد کی پہلی ترسیل
-
واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتی اہکاروں کے قتل کی مذمت
-
موجودہ سب کچھ عمران خان کو جھکانے کیلئے ہو رہا ہے لیکن وہ نا جھکیں گے نا بکیں گے
-
پاکستان نے روایتی جنگ میں بھی برتری ثابت کر دی،مودی سرکار اب حملے سے پہلے سو مرتبہ سوچے گی
-
پی ٹی آئی اب بھی حکومت کی بجائے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات کو ترجیح دے رہی ہے
-
فیلڈ مارشل پرعمران خان کا بیان ہی میرا بیان ہے، میں اسی بیان کو فالو کرتا ہوں
-
عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی گئی تو آئی ایم ایف شرائط نہیں مانیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.