
یونیورسٹی آف سرگودھا کےزیرِ اہتمام ریسرچ پروڈکٹوٹی ایوارڈز کی تقریب منعقد، 176 فیکلٹی ممبران کو ریسرچ ایوارڈ سے نوازا گیا
جمعرات 22 مئی 2025 21:32
(جاری ہے)
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فرخ نوید نے کہا کہ معیاری تحقیق جدت اور ادارہ جاتی ترقی کی بنیاد ہے، اور محققین کو خراجِ تحسین پیش کرنا ان کی کاوشوں کی قدر دانی کے ساتھ ساتھ آئندہ نسلوں کو علمی برتری کے حصول کی ترغیب بھی دیتا ہے۔
انہوں نے اورِک یونیورسٹی آف سرگودھا کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دوسرے اداروں کے لیے ایک مثال ہے۔ مزید برآں، انہوں نے صوبے بھر کے اورِک دفاتر کے لیے ایک خصوصی تربیتی فورم کے قیام کا اعلان کیا جس کی میزبانی یونیورسٹی آف سرگودھا کے پاس ہو گی۔ڈاکٹر فرخ نوید نے پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس کو تحقیق کے فروغ اور تعلیمی معیار کی بلند رکھنے میں ان کی کاوشوں پر بھی سراہا اور کہا کہ اگر یونیورسٹی آف سرگودھا اسی جذبے سے اپنی تحقیقی سرگرمیاں جاری رکھے تو مستقبل قریب میں پاکستان کی ''ڈبلیو'' کیٹیگری یونیورسٹیوں میں اپنا نام شامل کروا سکتی ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے محققین کی قابلِ تعریف کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ معیاری تحقیقی ماحول تعلیمی معیار کی بڑھوتری، عالمی مقابلہ آرائی اور جامعہ کی سٹریٹجک ترقی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہماری یونیورسٹی نے اس سال 1500 اعلیٰ معیار کے تحقیقی مقالے شائع کیے، 40 سے زائد دانشورانہ املاک کے حقوق بشمول پیٹنٹس اور ٹریڈ مارکس جمع کروائے، 80 پالیسی پیپرز تیار کیے، 350 ریسرچ پراجیکٹس جمع کرائے اور 141 تحقیقی پراجیکٹس میں کامیابی حاصل کی۔انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی آف سرگودھا نے محدود وقت میں معیاری تحقیق کے ذریعے فقید المثال کامیابیاں سمیٹیں جس کی بدولت ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سرگودھا یونیورسٹی کو ایکس کیٹیگری سے نواز جبکہ اس سال کا ڈیٹا ہائر ایجوکیشن کو جمع کروانے کے بعد ہمارا ہدف یہ ہے کہ سرگودھا یونیورسٹی کو ڈبلیو کیٹیگری دلوائی جائے۔وائس چانسلر نے بتایا کہ طلبہ کو ہنر مند بنانے اور اُن کے بزنس آئیڈیاز کو فروغ دینے کے لیے وحید وائیں انکیوبیشن سنٹر قائم کیا گیا جہاں ان کے بزنس آئیڈیاز کو مارکیٹ میں متعارف کروانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے، اسی طرح یونیورسٹی آف سرگودھا کے پیٹنٹس کو انٹرنیشنلائز کرنے کے لیے بھی عملی اقدامات کر رہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
دل میں اللہ کے خو ف سے انسان برائیوں سے نجات پاسکتا ہے۔ گورنرسندھ
-
منگل اور بدھ کی رات دریائے سندھ میں ممکنہ سیلاب کا خدشہ ہی: وزیراعلی سندھ
-
دریاں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
9 مئی کیسز، اعجازچوہدری کا سزا معطلی کیلئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع
-
چوہدری شافع حسین کا گجرات کے سیلاب زدہ علاقوں کا تفصیلی دورہ،سیلاب متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم کیں
-
بھارت نے بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی کی جس سے ہمیں نقصان پہنچا‘رانا تنویر حسین
-
لڈن روڈ پر ٹرالر اور کیری ڈبہ میں تصادم، دو افراد جانبحق، 9 شدید زخمی
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ضلع پشاور کی ترقی کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دے دی،نوٹیفکیشن جاری
-
سی فوڈ انڈسٹری کیلیے خوشخبری ، پاکستان کو امریکا میں مچھلی برآمدات کی اجازت مل گئی
-
تشدد اوردھمکیاں دینے کا کیس، وزیر بلدیات سعید غنی کے بھائی فرحان غنی سمیت 3 ملزمان رہا
-
جعفرایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پرروک دیا گیا
-
اسکولوں کی چھٹیوں میں ایک ہفتے کی توسیع کا امکان، عارضی اساتذہ کیلئے بھی خوشخبری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.