
کیریئربنانے کے چکرمیں لڑکیوں کو شادی میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے، اریبہ حبیب
جمعرات 22 مئی 2025 22:03
(جاری ہے)
کم اداکاری کرنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ماڈلنگ میں زیادہ وقت گزارا، انہوں نے جتنا کام کرنا تھا، کرلیا، اب وہ صرف اچھے کرداروں کے لیے کام کرنا چاہتی ہیں، اس لیے وہ ڈراموں میں کم نظر آتی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب شادی ہوجانے کے بعد ویسے بھی وہ اسکرین پر کم نظر آنا چاہتی ہیں، تاہم وہ ہمیشہ اچھے کرداروں کے لیے کام کرتی رہیں گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ شادی سے قبل ہی شوہر سے دوستی ہوگئی تھی اور ان کے دو سال تک تعلقات رہے تھے، جس کے بعد انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔اریبہ حبیب کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر جرمنی میں رہتے تھے، ان کا رابطہ مشترکہ دوستوں کے ذریعے ہوا، پھر ان میں دوستی ہوئی جو بعد میں شادی میں تبدیل ہوئی۔اداکارہ کے مطابق اگرچہ ان کی شادی کو تین سال ہوئے ہیں لیکن ان کے اور ان کے شوہر کے تعلق اور رشتے کو پانچ سال ہوچکے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ نے نوجوان لڑکیوں کو جلد شادی کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ان کا کہنا تھا کہ جو لڑکیاں کام کر رہی ہیں، انہیں یہ بہانے نہیں کرنے چاہیے کہ ابھی وقت نہیں، ابھی کام کر رہی ہیں، بعد میں شادی کریں گی۔اریبہ حبیب کے مطابق لڑکیوں کو کیریئر بنانے کے چکر میں شادی میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے اور لڑکا پسند آجانے پر شادی کرلینی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل لڑکیوں کو یہ دیکھنا چاہیے کہ لڑکا اپنے اہل خانہ کی عزت کرتا ہے تو اس کا مطلب ہوا کہ وہ بیوی اور اس کے خاندان والوں کی بھی عزت کرے گا، اس لیے انہیں شادی کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہیے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
یونیسف کی چائلڈ میرج کیخلاف آگاہی مہم، صبا قمر میدان میں آگئیں
-
مہوش حیات کا پرانا ڈراما کلپ دیکھ کر مداح حیران رہ گئے
-
شادی کی پہلی سالگرہ، فیروز خان اور ڈاکٹر زینب کی تصویر وائرل
-
ڈرامہ سیریل شیر اور سمیر کی اداکاری نے لوگوں کے دل جیت لیے
-
جیو کی فلم ’’دیمک‘‘ پاکستانی سنیما میں نیا ٹرینڈ سیٹ کریگی
-
لوگ بکواس کرتے ہیں کہ عورتوں کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی، ثمینہ پیرزادہ
-
کمل ہاسن کو متنازع بیان مہنگا پڑگیا، معافی مانگنے کا مطالبہ
-
پاکستان میں کم عمری کی شادی کیخلاف صبا قمر کی پر اثر اپیل
-
ویڈیو بنانے کا الزام مشہور ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا، سحر مرزا اور علشبہ انجم پر چناب کلب فیصل آباد میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی
-
علیزے شاہ کی عید الاضحی پر جانوروں کی تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے احتیاط برتنے کی اپیل
-
ماہرہ خان اورہمایوں سعید کو دبئی میں اعزازی شیلڈزسے نوازا گیا
-
ہمیں اپنے لوگوں کو بدنام نہیں کرنا چاہئے، فیصل قریشی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.