Live Updates

مہوش حیات کا پرانا ڈراما کلپ دیکھ کر مداح حیران رہ گئے

مہوش حیات کے پرانے ڈرامہ سیریل ’’درد اور محبت‘‘کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے مہوش حیات نے اداکاری کی دنیا میں پہلا قدم سال 2004 میں ڈراما’’وجودِ لارب‘‘سے رکھا

جمعہ 30 مئی 2025 13:21

مہوش حیات کا پرانا ڈراما کلپ دیکھ کر مداح حیران رہ گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کے ایک پرانے ڈرامے کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونا فینز کی توجہ حاصل کر گیا۔پاکستانی ڈراما دل لگی،میراالعروس،میرے قاتل میرے دلدار اور عشق میں تیرے میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ مہوش حیات کا شمار پاکستان کی صفِ اول کی اداکراں میں ہوتا ہے۔

مہوش حیات نے اداکاری کی دنیا میں پہلا قدم سال 2004 میں ڈراما’’وجودِ لارب‘‘سے رکھا جس میں وہ بطور چائلڈ اسٹار نظر آئیں۔

(جاری ہے)

سال 2010 میں وہ ڈراما’’من جلی‘‘میں جلوہ گر ہوئیں اور اپنی شاندار پرفارمنس سے ناظرین کی توجہ حاصل کرلی۔مہوش حیات نے ڈراموں کے علاوہ فلموں میں بھی کام کیا۔ انکی فلموں میں پنجاب نہیں جانگی، لندن نہیں جائونگا، لوڈ ویڈنگ، جوانی پھر نہیں آنی اور’’ایکٹر اِن لا‘‘شامل ہیں۔

اپنی اداکارہ کی وجہ سے چرچوں میں آنے والی اداکارہ مہوش حیات ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئی ہیں لیکن اس بار وجہ کچھ مختلف ہے۔دراصل مہوش حیات کے پرانے ڈرامہ سیریل ’’درد اور محبت‘‘کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں ان کا انداز و میک اپ دیکھ کر مداح حیرت زدہ رہ گئے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات