Live Updates

ماہرہ خان اورہمایوں سعید کو دبئی میں اعزازی شیلڈزسے نوازا گیا

فنون لطیفہ پاکستان کی سافٹ پاور کا اہم حصہ ہیں،فنکار پاکستان کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے پیش کرتے ،کہانی عالمی سطح پر اجاگر کرتے ہیں، سفیرفیصل ترمذی

جمعرات 29 مئی 2025 20:40

ماہرہ خان اورہمایوں سعید کو دبئی میں اعزازی شیلڈزسے نوازا گیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار ہمایوں سعید کو فلم انڈسٹری میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دبئی میں اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز پاکستان کے سفیر برائے متحدہ عرب امارات فیصل نیاز ترمذی نے ایک خصوصی تقریب میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

یہ تقریب فلم لو گرو کی تشہیری مہم کے سلسلے میں منعقد کی گئی جس میں پاکستانی سفارتی مشن کے اراکین، مداحوں اور میڈیا نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔

سفیر فیصل ترمذی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ فنون لطیفہ پاکستان کی سافٹ پاور کا اہم حصہ ہیں, ایسے فنکار پاکستان کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں اور ہماری کہانی کو عالمی سطح پر اجاگر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلم لو گرو جیسے منصوبے پاکستان کے بدلتے ہوئے ثقافتی منظرنامے کی عکاسی کرتے ہیں اور عالمی ناظرین سے دلوں کو جوڑنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات