Live Updates

سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اقدام ،قومی اسمبلی میں مذمتی قرار داد منظور

قرار داد وفاقی وزیر برائے آبی وسائل معین وٹو نے پیش کی ،عالمی برادری سے نوٹس لے،قرار داد متن

جمعرات 22 مئی 2025 22:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2025ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کو معطل کرنے کا اقدام، قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظورکرلی،قرارداد وفاقی وزیر برائے آبی وسائل معین وٹو نے پیش کی اور کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر بھارت کی طرف سے خلاف ورزی کی گئی ہے، یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر اسے معطل کیا گیا ہے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما اقبال آفریدی نے کہا کہ بھارت کی انتہا پسندی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا عالمی برداری نوٹس لے سندھ طاس معاہدہ یہ ہماری ریڈ لائن ہے بھارت اگر پانی روکے تو سمجھیں اعلان جنگ ہو گیا ہی1947 سے جہاں بھی دیکھیں بم دھماکہ ہوا، امن خراب کرنے کی کوشش کی گئی بھارت کا مکروہ چہرہ ہیامن کے لیے پہلے بھی کوشش کی اور بھی امن کے لیے تن من دھن قربان کریں گیخضدار میں دھماکہ کسی پاکستانی یا مسلمان کا کام نہیں یہ اسی کا کام ہے جس نے سندھ طاس معاہدہ معطل کیاہمارے فاٹا کا میڈیکل طلباء کا کوٹہ کم کیا گیا ہیوزیرستان میں جو ڈرون اٹیک ہوا اسکی ایف آئی آر کس کے خلاف کٹے گی اجلاس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آج ایوان میں وزیر ریلوے موجود ہیں راولپنڈی سے چکوال ایک ریلوے لائن تھی کسی وجہ سے وہ ریلوے لائن ختم کردی گئی راجہ پرویز اشرف کی اس لائن پر ٹرین چلانے کی تجویز پر وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ ہم اس کام پر لگے ہوئے ہیں ریلوے کی ایک انچ جگہ بھی کسی کے پاس نہیں رہنے دیں گیجیسے آپ کہیں گے ویسے ہو جائے ہیں یہ تاریخی کام ہے اس کو جلد کر کے دکھائیں گے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات