انٹرمیڈیٹ امتحانات: سولہویں روز شام کی شفٹ میں سائنس جنرل گروپ کا اسٹیٹسٹکس پرچہ دوم کامیابی سے منعقد ہوا

جمعرات 22 مئی 2025 19:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء) اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کے سولہویں روز شام کی شفٹ میں سائنس جنرل گروپ کا اسٹیٹسٹکس پرچہ دوم کامیابی سے منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

چیئرمین انٹربورڈ غلام حسین سوہو نے بورڈ میں قائم مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا جہاں سے انہوں نے ڈیجیٹل لنک کے ذریعہ براہ راست امتحانی مراکز پر جاری امتحانی عمل کا مشاہدہ کیا۔

چیئرمین بورڈ نے امتحانات کے پرامن، شفاف اور بلاتعطل انعقاد کو یقینی بنانے میں کنٹرول روم کمیٹی کے فعال کردار اور خدمات کو سراہا۔ انہوں نے تمام سینٹر سپرنٹنڈنٹس کوہدایت کی کہ امتحانات کے شفاف انعقاد کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے، طلبہ کو درکار تمام بنیادی سہولیات بالخصوص ٹھنڈے پانی کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے تاکہ طلبہ پرسکون انداز میں امتحان دے سکیں۔

متعلقہ عنوان :