سیکرٹری صحت وڈی جی ہیلتھ بلوچستان سے ٹی بی کنٹرول پروگرام کے ڈپٹی نیشنل کوآرڈینیٹر کی ملاقات

جمعرات 22 مئی 2025 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمن پانیزئی اور ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ ڈاکٹر امین مندوخیل سے جمعرات کو ٹی بی کنٹرول پروگرام کے مرکزی ڈپٹی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر فیصل سراج نے ملاقات کی ۔ملاقات کا مقصد ٹی بی کنٹرول پروگرام کی موثر عملداری، عالمی فنڈنگ میں تعطل کے تناظر میں ڈومیسٹک فنڈنگ کے امکانات اور صوبے میں وسائل کی بروقت فراہمی کے امور پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

اس موقع پر صوبائی کوآرڈینیٹر ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان ڈاکٹر شیر افگن رئیسانی ، صوبائی کوآرڈینیٹر بلوچستان ہیلتھ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم ڈاکٹر ابابگر بلوچ اوردیگر افسران بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں جین ایکسپرٹ مراکز کی سولرائزیشن، مزید مراکز کے قیام سے جین ایکسپرٹ نیٹ ورک کی توسیع اور محدود فنڈز کے پیش نظر گرانٹ سرگرمیوں کی ازسرِ نو ترجیحی ترتیب جیسے اہم معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ہیلتھ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت بلوچستان ٹی بی کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی اور مقامی و بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ان اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے گا۔گفتگو کے دوران جین ایکسپرٹ مراکز کی سولرائزیشن، نئے مراکز کے قیام کے ذریعے جین ایکسپرٹ نیٹ ورک کی توسیع اور محدود وسائل کے باوجود موثر نتائج کے حصول کے لیے گرانٹ سرگرمیوں کی ازسرِ نو ترجیحی ترتیب جیسے اہم نکات زیر بحث آئے۔اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان میں ٹی بی کنٹرول پروگرام کو برقرار رکھنے اور وسعت دینے کے لیے مقامی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ مریضوں کو بلا تعطل سہولیات میسر رہیں۔

متعلقہ عنوان :