حب کے مزید 54 غیر فعال سکول کھول دیے گئے،اساتذہ کی کنٹریکٹ پرتعیناتیاں کی گئیں

جمعرات 22 مئی 2025 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) ضلع حب میں اساتذہ کی کمی کی وجہ سے 54 اسکولز عرصہ دراز سے غیر فعال تھے جنہیں اب کھول دیا گیا ہے۔ حکومت بلوچستان کے ریکروٹمنٹ پالیسی 2024 پر عمل درآمد ہونے کی بدولت ضلع حب میں اساتذہ کی کنٹریکٹ پرتعیناتیاں کی گئی ہیں۔ میرٹ پر کامیاب ہونے والے امیدواروں میں تقررنامے تقسیم کئے گئے ہیں اور اساتذہ کی فوری حاضری سے ضلع حب تعلیمی ترقی کی جانب گامزن ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور رکن صوبائی اسمبلی و صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری کی خصوصی کاوشوں سے ضلع حب میں 108 نئے اسکولوں کے قیام کی منظوری دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالرحیم بلیدی نے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کمیشن امتحانات کے بغیر ایس بی کے اور کنٹریکٹ اساتذہ کی تعیناتیاں بہت بڑی کامیابی ہے، اس سے بلوچستان کے دیگر اضلاع کی طر ح ضلع حب میں بھی معیارتعلیم بلند ہوگا۔