جامعہ اشرفیہ لاہور میں عازمین حج کیلئے جاری حج تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب اتوار کو ہو گی

جمعرات 22 مئی 2025 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) جامعہ اشرفیہ لاہور میں مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی زیر سرپرستی عازمین حج کیلئے دوماہ سے جاری حج تربیتی پروگراموں کا اختتامی تربیتی پروگرام 25مئی اتوار کوصبح 10 بجے سے سہ پہر 4بجے تک منعقدہوگا جس میں سرکاری اورپرائیویٹ طورپرحج پر جانے والے عازمین حج شرکت کرینگے،تربیتی پروگرام میں پروفیسر مولانا محمد یوسف خان اور مفتی محمد زکریا سمیت دیگر علما حج کے فضائل و مسائل، احرام باند ھنے،طواف، سعی،رمئی جمار کا طریقہ، بیت اللہ اور مسجد نبوی ۖ کی فضیلت و عظمت اور حضور ۖ کے روضہ اقدس پر حاضری کے آداب و فضائل بیان کرینگے ۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پرعلما کرام عازمین حج کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دینگے، جبکہ حج تربیتی پروگرام میں خواتین کیلئے بھی باپردہ شرکت کا انتظام ہے۔

متعلقہ عنوان :