Live Updates

9مئی مقدمات میں سزاؤں کیخلاف چیف جسٹس کے پاس جائیں گے اور خط بھی لکھیں گے

مقدمات میں سزاؤں کا مقصد سمجھ آرہا ہے کہ جیلوں میں ڈالنا ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کو جیلوں میں ڈالنے کیلئے ایک ڈیڈلائن رکھی گئی ہے، مقدمات میں سزائیں دے کر فیئرٹرائل کو پامال کیا جارہا ہے۔، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 23 جولائی 2025 23:37

9مئی مقدمات میں سزاؤں کیخلاف چیف جسٹس کے پاس جائیں گے اور خط بھی لکھیں ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 23 جولائی 2025ء ) سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ 9 مئی مقدمات میں سزاؤں کیخلاف چیف جسٹس کے پاس جائیں گے اور خط بھی لکھیں گے، مقدمات میں سزاؤں کا مقصد سمجھ آرہا ہے کہ جیلوں میں ڈالنا ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کو جیلوں میں ڈالنے کیلئے ایک ڈیڈلائن رکھی گئی ہے، مقدمات میں سزائیں دے کر فیئرٹرائل کو پامال کیا جارہا ہے۔

انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کو پہلے بھی مقدمات میں سزا دی جاچکی ہے، منصوبہ سازوں کا مزید سزائیں دینے کا بالکل ارادہ ہے، ہمارے ہزاروں کارکنوں ووٹرز کے خلاف مقدمات قائم ہیں۔ مقدمات میں سزائیں دے کر فیئرٹرائل کو پامال کیا جارہا ہے جو کہ ایک سیاہ باب ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس سپریم کورٹ کے پاس جارہے ہیں، ان کو خط بھی لکھا جائے گا، اور پٹیشن بھی دائر کریں گے کہ چیف جسٹس کو بتائیں گے کہ ان کے حکمنامے کی وجہ سے یہ سب ہورہا ہے۔

یہ نظر آرہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو جیلوں میں ڈالنے کیلئے ایک ڈیڈلائن رکھی گئی ہے۔ جس سے پریس کانفرنس کی وہ پاک صاف ہوکر باہر آگیا، اگر9مئی مقدمات میں 30 لوگوں کیخلاف فردجرم عائد ہوئی تھی تو ان میں دس نے پریس کانفرنس کی وہ باہر ہوگئے جبکہ باقی 20 کیخلاف مقدمات چل رہے ہیں۔ ہمارے لوگوں کے خلاف مقدمات چل رہے ہیں، منصوبہ سازوں کی سازش ہے کہ پی ٹی آئی کے اندر چیزوں کو متنازع بنایا جائے، 9مئی کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزاؤں کے خلاف قانون جنگ اور تحریک دونوں چلیں گی۔ تاریخ میں تبدیلی سیاسی ورکر کے باہر نکلنے سے کبھی نہیں آتی، بلکہ پوری قوم کو نکلنا پڑتا ہے۔ احتجاجی تحریک چلانے کا حق آئین قانون دیتا ہے۔ 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات