
غیر جمہوری فیصلے سے حاصل کی گئی مخصوص نشستوں پر منتخب سینیٹرز متنازع ہیں
عوامی مسائل پس پشت ڈال کر حکومت اور اپوزیشن اقتدار کی بندربانٹ کررہی ہے، پی ٹی آئی کارکنان مقدمات، گرفتاریوں سے دوچار ہیں جبکہ قیادت اقتدار کی نورا کشتی میں لگی ہوئی ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 23 جولائی 2025
22:15

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت و اپوزیشن عوامی مسائل کو پس پشت ڈال کر اقتدار کی بندر بانٹ میں مصروف ہے، پی ٹی آئی کارکنان مقدمات، گرفتاریوں اور قربانیوں سے دوچار ہیں تو قیادت اقتدار کی نورا کشتی میں لگی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام باشعور اور حکمران اشرافیہ کے چنگل سے نکلنے کو تیار ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے سرگودھا میں گندے پانی کی نکاسی کی صورتحال، صاف پانی کی عدم دستیابی، کھلے عام منشیات کی فروخت اور بلدیاتی اداروں کی بے اختیاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت بلدیاتی الیکشن کرانے سے بھاگ رہی ہے اور تمام اختیارات و فنڈز خود ہڑپ کر رہی ہے۔ نچلی سطح پر قیادت نہ ہونے سے عوام کو مسائل کے انبار کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سرگودھا نے ضلع کے مسائل پر مبنی ”چارٹر آف ایشوز“ مرتب کرنے اور ایک بھرپور عوامی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جو کہ پورے پاکستان میں جاری تحریک کا حصہ ہوگی۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اووبلنگ عوام کا خون چوسنے کا حربہ بن چکی ہے، حکومت کا پروٹیکٹڈ صارفین کے نام پر چھ مہینے کی شرط رکھنا ظالمانہ ہے، ایک ماہ میں صارف 201 یونٹ استعمال کر لے تو بل یکدم ہزاروں روپے بڑھ جاتا ہے۔ 244 ارب روپے کی اووربلنگ کا انکشاف آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں سامنے آیا ہے، یہ حکومت اور متعلقہ اداروں کی ناکامی کا کھلا ثبوت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس لوٹ مار پر جوابدہی ہونی چاہیے، عوام سے لوٹی ہوئی رقم واپس کی جائے۔ جماعت اسلامی اس پر قانونی چارہ جوئی بھی کرے گی۔ امیر جماعت کا کہنا تھا کہ حکمران طبقہ اپنی مراعات، مفت بجلی، بڑی گاڑیاں اور بے جا اخراجات کم کرنے کی بجائے قوم پر بوجھ بڑھاتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس عہد کا اعادہ کیا کہ جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل کے لیے احتجاجی تحریک کو وسعت دے گی اور عوام کے حقوق کی جنگ ہر فورم پر لڑے گی۔مزید اہم خبریں
-
سلامتی کونسل اجلاس: غزہ عالمی قوانین کا قبرستان بن چکا، پاکستان
-
دنیا مضر ماحول گیسوں کا اخراج روکنے کی قانونی طور پر پابند، عالمی عدالت
-
غزہ: حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کو تباہ کن حالات کا سامنا، یو این ادارہ
-
امدادی کٹوتیاں: یو این ادارہ نائیجریا میں کارروائیاں بند کرنے پر مجبور
-
شام: فرقہ وارانہ تشدد کا شکار سویدا میں انسانی امداد کی آمد
-
مجھے جیل میں ایک عام قیدی والی سہولیات بھی میسر نہیں
-
پارٹی میں جس نے بھی گروہ بندی کی اسے میں پارٹی سے نکال دوں گا
-
جبر و فسطائیت کا عالم یہ ہے کہ مجھے وضو کے لیے جو پانی دیا جاتا ہے وہ تک گندہ ہوتا ہے
-
9مئی مقدمات میں سزاؤں کیخلاف چیف جسٹس کے پاس جائیں گے اور خط بھی لکھیں گے
-
منصوبہ سازوں کی سازش ہے کہ پی ٹی آئی کے اندر چیزوں کو متنازع بنایا جائے
-
غیر جمہوری فیصلے سے حاصل کی گئی مخصوص نشستوں پر منتخب سینیٹرز متنازع ہیں
-
پریس کانفرنس کرنے والوں کو9مئی مقدمات میں معاف کرنا انصاف کے دوہرے معیار کی واضح مثال ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.