عرفان صدیقی صاحب میرے استاد ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

جمعہ 23 مئی 2025 00:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) ایوان صدر میں سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کی خصوصی چھڑی عطا کرنے کی پر وقار تقریب ہوئی۔ رسمی تقریب کے بعد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مہمانوں سے گھل مل گئے۔

(جاری ہے)

سینیٹر عرفان صدیقی نے انہیں مبارکباد دی تو فیلڈ مارشل نے کہا کہ "سر ! یہ سب آپ کی دعائوں کے طفیل ہے"۔ اپنے قریب کھڑے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے مصافہ کرتے ہوئے کہا کہ " سر! عرفان صدیقی صاحب میرے استاد ہیں"۔