کویت میں 1292 افراد سے شہریت واپس لے لی گئی

جمعہ 23 مئی 2025 11:00

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) کویت میں اعلی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر 1292 افراد کی کویتی شہریت واپس لے لی گئی ہے۔اردو نیوز کے مطابق کویت کی وزارت داخلہ نے جاری بیان میں کہا کہ جن افراد سے کویتی شہریت واپس لی گئی ہے ان میں سے بعض نے جعل سازی جبکہ کچھ نے غیرقانونی طریقے سے کویتی شہریت حاصل کی تھی۔

(جاری ہے)

مزید کہا گیا ہے مجموعی طورپر جن 1292 افراد سے کویتی شہریت واپس لی گئی ان میں 8 ایسے تھے جو شہریت قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے تھے۔

مذکورہ افراد کے پاس دہری شہریت بھی تھی جس کی کویتی قانون میں اجازت نہیں دی جاتی۔ جھوٹ اور جعل سازی کے ذریعے 189 افراد سے کویتی شہریت واپس لی گئی جبکہ 1021 افراد سے وسیع تر ملکی مفادات کی خاطر کویتی شہریت واپس لی گئی۔

متعلقہ عنوان :