سعودی عرب ، مدینہ ایئرپورٹ پرعازمین کی سہولت کے لیی20 ای گیٹس نصب

جمعہ 23 مئی 2025 12:26

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)سعودی عرب میں مدینہ ایئرپورٹ پرعازمین کی سہولت کیلیے 20 ای گیٹسنصب کردیئے گئے ۔ عرب ٹی وی کے مطابق سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی سدایا نے مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عازمین کی سہولت کیلیے 20 ای گیٹس نصب کیے ہیں۔

(جاری ہے)

سدایا اتھارٹی کی جانب سے ایئرپورٹ پر امیگریشن اور دیگر اداروں کے تعاون سے عازمین حج کو بہتر اور تیز ترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال کو فروغ دیا جارہا ہے۔

سدایا نے عازمین کے امیگریشن کی کارروائی کو تیز اور آسان بنانے کے لیے مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیزبین الاقوامی ہوائی اڈے پر ای گیٹس کے علاوہ 30 سے زائد پاسپورٹ ریڈر ڈیوائسز کا بھی اہتمام کیا ہے تاکہ امیگریشن کی کارروائی میں عازمین کو کسی قسم کی تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :