Live Updates

کیمکلز اورفارمامصنوعات کی برآمدات میں مالی سال کے دوران 10فیصداضافہ

جمعہ 23 مئی 2025 12:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) کیمیکلز اورفارمامصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر10فیصداضافہ ہوا۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 10ماہ میں کیمیکلز اورفارمامصنوعات کی برآمدات سے ملک کو1.331ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10فیصدزیادہ ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سا کی اسی مدت میں کیمیکلز اورفارمامصنوعات کی برآمدات کاحجم 1.214ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،اپریل میں کیمیکلز اورفارمامصنوعات کی برآمدات سے ملک کو130ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 23فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال اپریل میں کیمیکلز اورفارمامصنوعات کی برآمدات کاحجم 113ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،مارچ کے مقابلہ میں کیمیکلز اورفارمامصنوعات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر4فیصداضافہ ہوا، مارچ میں کیمیکلز اورفارمامصنوعات کی برآمدات سے ملک کو123ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجواپریل میں بڑھ کر130ملین ڈالرہوگیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات