ایوان بالا میں قائمہ کمیٹی برائے ریلویز کی رپورٹ پیش کرنے کی معیاد میں 60 یوم کی توسیع کی منظوری

جمعہ 23 مئی 2025 12:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) ایوان بالا میں حکومت کی جانب سے ریلویز میں بدعنوانی کے روک تھام کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے ریلویز کی رپورٹ پیش کرنے کی معیاد میں 60 یوم کی توسیع کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میںچیئرمین قائمہ کمیٹی برائے ریلویز سینیٹر جام سیف اللہ خان نے حکومت کی جانب سے ریلویز میں بدعنوانی کے روک تھام کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے ریلویز کی رپورٹ پیش کرنے کی معیاد میں 60 یوم کی توسیع کی تحریک پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دیدی۔