عید الاضحیٰ کی آمد کے موقع پر جہلم شہر کے اندر جانوروں کی منڈیاں قائم کرنے پر پابندی عائدکردی گئی

جمعہ 23 مئی 2025 13:37

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) عید الاضحیٰ کی آمد کے موقع پر جہلم شہر کے اندر جانوروں کی منڈیاں قائم کرنے پر پابندی عائدکردی گئی۔ خلاف ورزی پر دفعہ 144 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے عید الاضحیٰ کے موقع پر جہلم شہر میں چوکوں، چوراہوں اور سڑکوں کنارے مویشی منڈیاں قائم کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

(جاری ہے)

دفعہ 144 کے تحت شہری علاقوں میں مویشی منڈیاں قائم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم کا کہنا ہے کہ ضلعی حکومت کی جانب سے تمام تحصیلوں میں مختلف مقامات پر منڈیاں لگانے کے لیے جگہ مختص کی گئی ہے ،صرف ان مخصوص مقامات پر جانوروں کی خرید و فروخت کی اجازت ہوگی جبکہ گلی، محلوں ،چوکوں، چوراہوں میں جانور خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس پابندی کا اطلاق 22 مئی 2025 سے 10 جون 2025 تک ہوگا۔\378

متعلقہ عنوان :