Live Updates

کولڈ سٹوریج کی سہولیات کے باعث برآمدات میں اضافہ کیاجاسکتاہے،ماہرین اثمار

جمعہ 23 مئی 2025 13:47

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین اثمارنے کہا کہ کولڈ سٹوریج کی سہولیات میں اضافہ اور پوسٹ ہارویسٹ ٹیکنالوجی کو فروغ دیکر امرود، کھجور، تربوز، انار، سٹرابری کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے دنیا کے سب سے بہترین موسموں اور مثالی زرعی زمین سے نوازا ہے جبکہ قدرتی ماحول اورزرخیز زمینوں کے سبب ملک میں امرود، کھجور، تربوز، انار، سٹرابری کی شاندار پیداوار کے حصول کے روشن امکانات موجود ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ معمولی سی محنت، جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ اور کاشتکاری کو فروغ دیکر ان پھلوں کی برآمدات سے قیمتی زرمبادلہ کاحصول ممکن بنایاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کولڈ سٹوریج کی سہولتوں میں اضافہ اور پوسٹ ہارویسٹ ٹیکنالوجی عام کرکے کاشتکاروں و باغبانوں کے مالی وسائل کئی گنا بڑھائے جا سکتے ہیں۔ پوسٹ ہارویسٹ ٹیکنالوجی پر عمل نہ ہونے سے ہر سال ملک میں بھاری مالیت کے پھل ضائع ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب تک چھوٹے کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس نہیں کروایا جاتا اس وقت تک ملکی معیشت کااستحکام ممکن نہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات