ایف آئی اے افسران کی ڈیپوٹیشن کیخلاف درخواست پر سماعت 26 جون تک ملتوی

جمعہ 23 مئی 2025 14:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کے دس افسران کی ڈیپوٹیشن کے خلاف دائر درخواست پر سرکاری وکیل کو آئندہ سماعت پر ہدایات لیکر پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 26 جون تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

جسٹس انوار حسین نے جہانزیب کھوکھر کی درخواست پرجمعہ کو سماعت کی۔ درخواست میں موقف تھا کہ ایف آئی اے میں 5 سال سے زائد تعیناتی سول سرونٹس رولز کی خلاف ورزی ہے،قانون کے مطابق ڈیپوٹیشن کی زیادہ سے زیادہ مدت 3 سال اور 2 سال کی توسیع کے بعد غیر قانونی ہوتی ہے ، استدعا ہے کہ مختلف محکموں سے آئے ڈیپوٹیشن افسران کو فی الفور واپس بھیجا جائے۔