Live Updates

پاکستان میں اس وقت 3 کروڑ 20 لاکھ افراد تمباکو اور سگریٹ کا استعمال کر رہے ہیں، جعفر مہدی

جمعہ 23 مئی 2025 15:14

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) الٹرنیٹو ریسرچ انیشیٹو(اے آر آئی) اورSUNکنسلٹینٹ سروسز کے زیراہتمام آگاہی سیمینار بعنوان ’’سگریٹ نوشی سے پاک پاکستان‘‘کا انعقاد بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ زراعت انجینئر ینگ ڈیپارٹمنٹ میں کیا گیا،سیمینار کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر زاہد محمود خان نے کی،جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر اے آر آئی سے جعفر مہدی اور جنید خان نے شرکت کی،آگاہی سیمینار کے آغا ز میں سلطان محمود نے شرکاء کو بتا یا کہ سگریٹ نوشی سے پاک پاکستان پروگرام کی سر گرمیاں پاکستان کے 12اضلاع میں کی جارہی ہیں،اس کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو تمباکو اور سگریٹ کے موذی اثرات کے بارے میں آگاء کرنا ہے،اس پروگرام کے تحت کمیونٹی میٹینگز،تعلیمی اداروں میں سیمینارز،سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کے ساتھ آگاہی سیشن کے علاوہ میڈیا کے ذریعے آگاہی کے عمل کو آگے بڑھایا جارہا ہے،اے آر آئی سے جعفر مہدی اور جنید خان نے طلباء وطالبات سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ پاکستان میں اس وقت 3کروڑ 20لاکھ افراد تمباکو اور سگریٹ کا استعمال کرتے ہیں،اور یہ تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

بدقسمتی سے جب کوئی گھر کا بڑا سگریٹ کا استعمال کرتا ہے اور گھر میں موجود بچے اور خواتین بھی اس سے اسی طرح متاثر ہورہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ٹوبیکو کنٹرول قوانین تو موجود ہیں مگر ان پر عملدرآمد نہیں ہورہا ،ہمیں سب کو ملکر اس کے تدارک کے لیے کوشش کرنی ہوں گیں۔،مقررین نے طلبا و طالبات سے عہد لیا کہ وہ تمباکو اور سگریٹ کے بڑھتے ہوئے نقصانات کے بارے میں آگاہی پیدا کریں گے اور اپنے ڈیپارٹمنٹ کو سگریٹ نوشی سے پاک بنایں گے،سیمینار کے آخر میں مقررین کو شیلڈ ز دیں گئیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات