سکھر انتظامیہ تجاوزات کے خلاف متحرک، شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، دکانوں سے باہر رکھا سامان ضبط

جمعہ 23 مئی 2025 19:12

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)سکھر انتظامیہ تجاوزات کے خلاف متحرک، شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، دکانوں سے باہر رکھا سامان ضبط، دکاندار ازخود تجاوزات مسمار اور سڑک پر رکھا سامان ہٹالیں بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائیگی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر سکھر عروة الیاس تفصیلات کے مطابق بلدیہ اعلیٰ سکھر کی جانب سے شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن اور قانون کی خلاف ورزی پر دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد،سڑک پر رکھا سامان تحویل میں لینے کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ روز میونسپل کارپوریشن انکروچمنٹ فورس کے عملے نے اسسٹنٹ کمشنر سکھرعروةالیاس، ڈائریکٹر انٹی انکروچمنٹ فورس خالد جتوئی ،مختیار کار سٹی سکھر بابر بلو ،انسپکٹر عدنان میمن و کے ہمرا ہ شہر کے مختلف علاقوں غریب آباد ،کلاک ٹاور و دیگر مقامات پر انسداد تجاوزات آپریشن میں دکانوں کے آگے کئی فٹ تک قائم چبوترے اور دیگر تجاوزات مسمار کیں اور سڑک پر سامان رکھنے پر دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ باہر رکھا سامان بھی ضبط کرلیا۔

عملے افسران نیکانداروں اور شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ازخود تجاوزات مسمار اور سڑک پر رکھا سامان ہٹالیں بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :