حکومت پاکستان نے اپنے اشتہارات میں سب کی تصاویر چھاپی ہیں مگر قائداعظم کی تصویر نہیں، سینیٹر فیصل جاوید

جمعہ 15 اگست 2025 20:23

حکومت پاکستان نے اپنے اشتہارات میں سب کی تصاویر چھاپی ہیں مگر قائداعظم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2025ء)قائداعظم کی تصویر سرکاری اشتہارات سے غائب ہونے کا معاملہ ایوان بالا پہنچ گیا،پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید مء معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سینیٹ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پاکستان نے اپنے اشتہارات میں سب کی تصاویر چھاپی ہیں مگر قائداعظم کی تصویر نہیں ہے ہم قائداعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور آج اسی مناسبت سے قائداعظم کی تصویر ایوان میں لائے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمیں اس ملک میں انصاف قائم کرنا ہے اور اس ملک کو قائداعظم کا پاکستان کا بنانا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت نے اشتہارات سے قائد اعظم کی تصویر کو ہی نکال دیا ہے یہ انتہائی شرمناک حرکت ہے اور یہ اشہتار انہوں نے اپنے ذاتی پیسوں سے نہیں لگایا ہے انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر بھارت کے خلاف جنگ میں پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹائیگرز نے جو کردار ادا کیا ہے اس پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت نے قومی سطح پر ایوارڈ کی وقعت ختم کردی ہے انہوں نے کہاکہ قائداعظم کے حوالے سے ایوان میں وضاحت پیش کی جائے اس موقع پر وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑنے کہاکہ کل 200کے قریب ایوارڈ دئیے گئے ہیں اور میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے موقف کو پیش کرنے کے حوالے سے دئیے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ جو وفاقی وزرا تھے انہوں نے پہلگام واقعہ کے بعدایک کمیٹی بنائی تھی ان کو ایوارڈ دئیے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ شہدا کو ایوارڈ دئیے گئے اور ان سویلینز کو بھی ایوارڈ دئیے گئے جن کے گھروں پر بمبار ی ہوئی تھی اسی طرح جنہوں نے پہلے اطلاع دی کہ حملہ ہوسکتا ہے ان کو بھی ایوارڈ دئیے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ ایسے معاملات پر تنقید جائز نہیں ہے انہوں نے کہاکہ معرکہ حق میں تمام سیاسی جماعتوں نے اپنا حصہ ڈالا ہے انہوں نے کہاکہ جشن آذادی پر مختلف ادارے اشتہارات دیتے ہیں اگر ایسی کوئی بات ہوئی ہے تو اس کی انکوائری ہوگی انہوں نے کہاکہ ہم سب بانی پاکستان کے پیروکار ہیں پاکستان ایک تحفہ ہے اور قائداعظم میر کاروان ہیں۔

۔۔۔۔اعجاز خان