اعلیٰ حکام سیپکو کی تباہ کاریوں سے سکھر کے تاجروں اور شہریوں کو نجات دلائیں،محمد خالد کاکیزئی

جمعہ 23 مئی 2025 19:31

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)اعلیٰ حکام سیپکو کی تباہ کاریوں سے سکھر کے تاجروں اور شہریوں کو نجات دلائیں ان خیالات کا اظہار سکھر ایوانِ صنعت و تجارت کے صدر محمد خالد کاکیزئی، سینئر نائب صدر امیت کمار، نائب صدر ملک محمد اویس رئیس، سیپکو کمیٹی کے کنوینر عبدالعزیز شیوانی نے ملاقات کے دوران کیا۔سیپکو نے سکھر کے تاجروں اور شہریوں کو 200 یونٹس سے کم بجلی استعمال کرنے پر ناجائز ڈیٹکشن لگانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے کئی شہریوں اور تاجروں نے بھاری بلوں کی وجہ سے سولر سسٹم لگوا لئے ہیں جس کی وجہ سے یونٹس کا استعمال بہت کم ہو گیا ہے جس پر سیپکو نے شہر بھر کے صارفین پر ڈیٹکشن لگانی شروع کردی ہیں جس کی وجہ سے سکھر کے تاجر اور شہری سخت مشکلات سے دو چار ہیں سکھر چیمبر کا سیپکو چیف اور سیپکو کے حکام سے مطالبہ ہے کہ تاجروں پر ناجائز ڈیٹکشن کو فی الفور ختم کیا جائے نہیں تو سکھر چیمبر اور شہر کی تاجر تنظیمیں سیپکو کے خلاف شہر بھر میں احتجاج کرنے پر مجبور ہا جائیں گی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ شہر بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر بھی قابو پایا جائے ایکسپریس فیڈرز پر بھی کئی کئی گھنٹو ں کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے تاجر طبقہ پریشانی میں مبتلا ہے۔ سکھر چیمبر کا مطالبہ ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو بھی فی الفور ختم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :