سانگلہ ہلِپولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، ایک ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

ہلاک ملزم پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈکیتی رابری اور اغواء سمیت 37مقدمات کا ریکارڈ یافتہ تھا

جمعہ 23 مئی 2025 19:45

سانگلہ ہل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء) پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق نواحی گاں واربٹن کی حدود میں دو موٹر سائیکل سوار ملزمان راہگیر سے اسلحہ کے زور پر واردات کر کے فرار ہوئے تھے ۔تھانہ وار بٹن پولیس نے 15کی کال پر ملزمان کا تعاقب کیا تو ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی جس پر حفاظتی خود اختیاری میں پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی ۔

(جاری ہے)

ایک ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت مصور عرف سنی بلوچ کے نام سے ہوئی ہے ،ملزم سے چھینی ہوئی نقدی اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ۔ہلاک ملزم پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈکیتی رابری اور اغواء سمیت 37مقدمات کا ریکارڈ یافتہ تھا ،ملزم نے چار روز قبل ایس ایچ او تھانہ صدر سانگلہ ہل کامران شہزاد کو کاروائی کے دوران فائر مار کر فرار ہوا تھا ،فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیموں کا علاقہ میں سرچ آپریشن کا اغاز کر دیا گیا اور ہلاک ملزم کی ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی اور مزید کاروائی جاری ہے۔