امریکی کورٹ نے ٹرمپ کے زیادہ ترٹیرف کو غیرقانونی قرار دے دیا

ہفتہ 30 اگست 2025 15:17

امریکی کورٹ نے ٹرمپ کے زیادہ ترٹیرف کو غیرقانونی قرار دے دیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)امریکی اپیلز کورٹ نے صدر ٹرمپ کے زیادہ تر ٹیرف کو غیرقانونی قرار دے دیا ہے۔فیصلے کے خلاف امریکی سپریم کورٹ میں اپیل کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

عدالت کی ٹرمپ انتظامیہ کواپیل دائرکرنے تک ٹیرف 14 اکتوبر تک برقرار رکھنے کی اجازت دے دی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ عدالت کا یہ فیصلہ امریکا کو تباہ کردے گا۔ تمام ٹیرف اب بھی نافذ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیرف پر فیصلہ سنانے والی اپیلز کورٹ غلط اور جانبدار تھی۔ امریکی سپریم کورٹ کی مدد سے ٹیرف کو قوم کیفائدے کے لیے استعمال کریں گے۔