ایلون مسک نے اپنے سابق انجینئر پرمقدمہ کردیا، گروک کے راز چرا کر حریف کمپنی کو دینے کا الزام

اتوار 31 اگست 2025 13:55

ایلون مسک نے اپنے سابق انجینئر پرمقدمہ کردیا، گروک کے راز چرا کر حریف ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)امریکی ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک کی ملکیت والی اسٹارٹ اپ کمپنی ایکس اے آئی نے جو مصنوعی ذہانت کے میدان میں کام کرتی ہے، کمپنی کے سابق انجینئر کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سابق ملازم پر الزام ہے کہ اس نے چیٹ بوٹ گروک سے متعلق تجارتی راز چرائے اور انھیں اپنی حریف کمپنی اوپن اے آئی کو منتقل کیا۔

مسک کی کمپنی نے یہ مقدمہ دو دن قبل کیلیفورنیا کی وفاقی عدالت میں دائر کیا۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ انجیئنر شوچن لی نے وہ خفیہ معلومات چرائی جو "ایسی جدید اے آئی ٹیکنالوجیز سے متعلق ہیں جن کی خصوصیات چیت جی پی ٹی سے بہتر ہیں تاکہ انھیں اپنے نئے عہدے پر اوپن اے آئی میں استعمال کر سکے، جس کا تقرر اس مہینے کے شروع میں ہوا۔مقدمے میں مزید کہا گیا کہ لی نے پچھلے سال ایکس اے آئی طور پر کام شروع کیا اور گروگ کی تربیت اور ترقی میں مدد دی۔ تاہم جولائی میں اوپن اے آئی میں ملازمت قبول کرنے اور ایکس اے آئی کے شیئرز 70 لاکھ ڈالر میں فروخت کرنے کے بعد، اس نے تجارتی راز حاصل کر لیے۔