جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نئی کمانڈو بٹالینز بنانے میں مصروف

ہفتہ 30 اگست 2025 14:18

جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نئی کمانڈو بٹالینز بنانے میں مصروف
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکارایک بار پھر خطے میں کشیدگی بڑھانے کے لیے نئی جارحانہ عسکری حکمت عملی اپنانے جا رہی ہے۔بھارتی میڈیا ادارے کے مطابق بھارتی فوج نے رواں ماہ کے دوران پانچ نئی BHAIRAV COMMANDOبٹالینز کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو پاکستان اور چین کے خلاف ممکنہ کارروائیوں کے لیے اہم سرحدی مقامات پر تعینات کی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق یہ قدم بھارت کو پاکستان اور چین کی جانب سے درپیش دو محاذوں کے چیلنج کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔تین کمانڈو یونٹس کو شمالی سرحدوں پر پاکستان اور چین کے ساتھ، ایک کو شمال مشرقی محاذ پر اور ایک کو مغربی سرحد پر تعینات کیا جائے گا۔ ان کمانڈوز کو کراس بارڈر انٹرڈکشن، سراغ رسانی، اور دشمن کی پوزیشنز تباہ کرنے جیسے جارحانہ اہداف سونپے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دی پرنٹ کے مطابق یہ فیصلہ آپریشن سندورکے دوران چین کی پاکستان کو براہِ راست مدد فراہم کرنے کے بعد کیا گیا۔چین نے آپریشن سندورمیں بھارتی فوجی نقل و حرکت اور ہتھیاروں کی تعیناتی پر ریئل ٹائم انٹیلیجنس دی تھی۔بھارت کی فالس فلیگ آپریشنز سے بھری تاریخ میں نئی یونٹس اسی پالیسی کو آگے بڑھانے کا ذریعہ ہیں۔مودی کے یہ جارحانہ اقدامات اندرونی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے اور پاکستان دشمنی قائم رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔بھارت کا نام نہاد BHAIRAV COMMANDO بٹالینز قائم کرنا دفاع نہیں، ایل او سی پر عدم استحکام پھیلانے کی کوشش ہے۔