ایران یورینیم افزودگی پرخدشات دورکرے، برطانیہ، جرمنی، فرانس

یورپی ممالک کی پیشکش غیرحقیقی اور پیشگی شرائط سے بھرپور ہے،ایرانی سفیر

ہفتہ 30 اگست 2025 15:13

ایران یورینیم افزودگی پرخدشات دورکرے، برطانیہ، جرمنی، فرانس
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)اقوام متحدہ میں برطانیہ، جرمنی اورفر انس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران عالمی جوہری ایجنسی کو رسائی اور یورینیم افزودگی پر خدشات دور کرے۔تینوں ممالک نے مطالبہ کیا کہ ایران امریکا کے ساتھ دوبارہ جوہری مذاکرات میں شریک ہو۔

(جاری ہے)

انہو ں نے ایران کو 3 شرائط پوری کرنے پر پابندیوں میں تاخیرکی پیشکش بھی کی۔اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر امیر سعید نے کہا کہ یورپی ممالک کی پیشکش غیرحقیقی اور پیشگی شرائط سے بھرپور ہے۔ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک ایسا مطالبہ کر رہے ہیں، جو مذاکرات کا نتیجہ ہونا چاہیے آغاز نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یورپی ممالک جانتے ہیں کہ ان مطالبات کو پورا نہیں کیا جاسکتا۔