
اسرائیلی بم باری جاری ، 24 گھنٹوں میں 90 فلسطینی جاں بحق
رہائشی مکان پر اسرائیلی بم باری کے بعد چار افراد کی لاشیں نکال لی گئیں،سول ڈیفنس
جمعہ 23 مئی 2025 22:10
(جاری ہے)
ادھر غزہ میں سول ڈیفنس نے جبالیہ البلد کے علاقے میں ایک رہائشی مکان پر اسرائیلی بم باری کے بعد چار افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جب کہ کچھ افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
علاوہ ازیں خان یونس کے جنوبی علاقے میں ایک رہائشی فلیٹ پر بم باری کے بعد دو بچوں کی لاشیں نکالی گئیں۔طبی امدادی کارکنوں نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے وسطی غزہ کے شارع الجلا میں ایک فلیٹ پر بم باری کی، جس کے نتیجے میں تین فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔دوسری طرف، غزہ میں سرکاری اطلاعاتی دفتر نے شارع صلاح الدین پر امدادی سامان کی حفاظت پر مامور افراد پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی، اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی فوج کی طرف سے امدادی کارکنوں اور امداد کو تحفظ فراہم کرنے والے افراد کے خلاف کی جانے والی خلاف ورزیوں کو بند کروانے کے لیے مداخلت کرے۔ادھر عودہ اسپتال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اسرائیلی ٹینکوں کے محاصرے اور شدید گولہ باری کی زد میں ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو مجبور کیا جائے کہ اسپتالوں کو بم باری سے محفوظ رکھا جائے تاکہ محصور زخمیوں کو طبی خدمات فراہم کی جا سکیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹرمپ نے جوہری توانائی کے پہلے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کردئیے
-
امریکا کا بھارت میں تیارہونے والے آئی فون پرنیا ٹیکس عائد
-
40 سال تک صفائی کرکے پیسے جمع کرنے والا انڈونیشیا کا جوڑا حج کرنے پہنچ گیا
-
پہلگام اورپاک بھارت کشیدگی پرغیرملکی صحافی کے سوالات، بھارتی وزیرخارجہ آئیں بائیں شائیں کرنے لگے
-
بھارت کی خارجہ پالیسی بربادی کا شکار ہے، راہول گاندھی
-
غیرقانونی حجاج کو پکڑنے کیلئے ڈرون کا استعمال شروع
-
بھارت کی خارجہ پالیسی بربادی کا شکار ہے، راہول گاندھی
-
جدید ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے حج سیکیورٹی کا نیا مرحلہ
-
حماس کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی، اسرائیلی وزیراعظم
-
مزید عرب ممالک اسرائیل سے تعلقات قائم کر سکتے ہیں، امریکی وزیرخارجہ
-
سات لاکھ 55 ہزارعازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے
-
ٹرمپ کے دورمیں سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون مضبوط ہوا ہے، پینٹاگون
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.