ہانیہ عامر کی وائرل پولیس افسر شبانہ سے ملاقات

جمعرات 22 مئی 2025 20:55

ہانیہ عامر کی وائرل پولیس افسر شبانہ سے ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)اداکارہ ہانیہ عامر کی وائرل پولیس افسر شبانہ جیلانی سے ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ لمحے کی ویڈیو گردش کر رہی ہے جب ان کی ملاقات انٹرنیٹ پر مقبول ہونے والی پولیس افسر شبانہ سے ہوئی۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ نے جو اونیجا رابسن کی ویڈیوز کے ذریعے مشہور ہونیوالی پولیس افسر شبانہ کو گلے لگایا اور پھر پوچھا کہ آپ وہ شبانہ ہیں، آپ بہت اچھی ہیں۔

ہانیہ عامر نے ملاقات کو اعزاز قرار دیتے ہوئے شبانہ کی بہادری، جرات مندی اور سادگی کی تعریف کی۔شبانہ جیلانی نے ملاقات کی ویڈیو اپنے ٹک ٹاک اکائونٹ پر شیئر کی جس میں وہ ہانیہ عامر کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتی نظر آتی ہیں، انہوں نے ہانیہ کو ایک محبت کرنے والی شخصیت قرار دیا اور ان کے ساتھ وقت گزارنے کو خوشی کا باعث بتایا۔