نیشنل پریس کلب اسلام آبادکے ارکان کے وفات پانے والے عزیز واقارب کیلئے اجتماعی دعائیہ تقریب

جمعہ 23 مئی 2025 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) نیشنل پریس کلب(این پی سی) اسلام آباد کےارکان کے وفات پانے والے عزیز واقارب کیلئے اجتماعی دعائیہ تقریب کا انعقاد این پی سی مسجد میں کیا گیا ۔تقریب میں مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے قران خوانی اور بخشش کیلئے دعا کی گئی جبکہ نعت خواں حضرات نے خوبصورت انداز میں آقائے دو جہاں حضرت محمد ﷺکے حضور اپنا نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

وفات پانے والوں میں انڈپینڈنٹ اردو سے وابستہ خاتون صحافی مونا خان کی والدہ محترمہ، عمر فیضان کے ماموں اور اردو نیوز سے منسلک عابد ملک کی والدہ محترمہ شامل ہیں۔دعائیہ تقریب میں صدر این پی سی اظہر جتوئی، قائم مقام سیکرٹری شیراز گردیزی، جوائنٹ سیکرٹری سحرش قریشی،سابق صدر این پی سی شہریار خان، سابق فنانس سیکرٹری صغیر چوہدری، اراکین گورننگ باڈی عامر رفیق بٹ، سید ماجد افسر،فائزہ شاہ کاظمی سمیت مرحومین کے عزیز و اقارب کے علاوہ دوست احباب اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔