ہ*خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں جہازوں کی اڑان کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

جمعہ 23 مئی 2025 20:35

-پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2025ء)خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں جہازوں کی اڑان کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت ہوائی فائرنگ، ڈرون کے استعمال، کبوتر اور پتنگ اٴْڑانے پر پابندی ہوگی۔

(جاری ہے)

دفعہ 144 کا اطلاق 60 یوم کے لیے ہوگا جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 پی پی سی کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :