پولیس کا پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری کے گھر چھاپہ، چھوٹا بھائی گرفتار

پولیس کے چھاپے میں اکمل خان باری فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

پیر 4 اگست 2025 17:31

پولیس کا پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری کے گھر چھاپہ، چھوٹا بھائی گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)تحریک انصاف کی پانچ اگست احتجاج کی کال پرشاہدرہ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری کے گھر چھاپہ مارا تاہم اکمل خان باری فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پولیس نے ان کے چھوٹے بھائی محمود اللہ خان کو گرفتار کرلیاہے۔