کارگو کمپنیوں کے ذریعے موبائل فون سمگلنگ میں ملوث 2ملزمان گرفتار

پیر 4 اگست 2025 17:27

کارگو کمپنیوں کے ذریعے موبائل فون سمگلنگ میں ملوث 2ملزمان گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)پولیس نے لاہور میں موبائل فون چوری اور سمگلنگ کے نیٹ ورک کے دو اہم کارندوں کو گرفتار کر لیا جو کارگو کمپنیوں کے ذریعے چوری شدہ موبائل فون پشاور منتقل کرتے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں علی الصبح راہگیروں سے جھپٹے مار کر موبائل فون چوری کرتے تھے، بعد ازاں، ان فونز کے پارسل تیار کر کے مختلف کارگو کمپنیوں کے ذریعے پشاور سمگل کئے جاتے تھے، جہاں ان کی فروخت یا ممکنہ طور پر غیر قانونی استعمال کیا جاتا تھا۔

چھاپہ مار کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 10چوری شدہ موبائل فونز، 2لاکھ روپے نقدی اور 2عدد پستول برآمد کئے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نیٹ ورک کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزمان سے تفتیش جاری ہے، جس میں مزید انکشافات کی توقع ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کو چاہئے کہ وہ راہ چلتے وقت ہوشیار رہیں اور مشکوک حرکات کی فوری اطلاع متعلقہ تھانے یا ہیلپ لائن پر دیں۔

متعلقہ عنوان :