راولپنڈی، شہری کو حبس بے جا میں رکھنے پر وفاقی پولیس کے اہلکار سمیت تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 23 مئی 2025 22:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) راولپنڈی کے شہری کو حبس بے جا میں رکھنے پر وفاقی پولیس کے اہلکار سمیت تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق شہری کی شکایت پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لے لیا، شہری کو حبس بے جا میں رکھنے اور رقم کا مطالبہ کرنے والے پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد پر مقدمہ درج کر کے ایک اہلکارکو گرفتارکر لیاگیا، راولپنڈی پولیس کے اہلکار کو معطل کر کے محکمانہ کارروائی کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے، مقدمہ میں اسلام آباد پولیس کا اہلکار گرفتار ہے جبکہ بقیہ افراد کی گرفتاری کے لئے ریڈز کئے جا رہے ہیں،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ اختیارات سے تجاوز یا بدعنوانی کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی، جرائم پیشہ عناصر سے روابط یا جرائم کا ارتکاب و پشت پناہی کرنے والوں کو محکمہ میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔

متعلقہ عنوان :