برٹنی اسپیئرز کو نجی طیارے میں سگریٹ نوشی پر حکام کی وارننگ

لاس اینجلس ایئرپورٹ پہنچنے پر برٹنی اسپیئرز کو حکام نے ضابطے کی خلاف ورزی پر باقاعدہ وارننگ جاری کی

ہفتہ 24 مئی 2025 11:00

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)معروف امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کو نجی پرواز کے دوران سگریٹ نوشی اور شراب نوشی پر حکام کی جانب سے وارننگ دی گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 44سالہ برٹنی اسپیئرز میکسیکو کے شہر کیبو سان لوکاس سے لاس اینجلس واپس آ رہی تھیں، جب انہوں نے دوران پرواز پہلے شراب نوشی کی اور بعد ازاں سگریٹ سلگا لی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گلوکارہ کی اس حرکت سے جہاز میں موجود فلائٹ اٹینڈنٹس اور دیگر افراد حیرت زدہ اور پریشان ہو گئے۔ متعدد افراد نے برٹنی کو یاد دلایا کہ طیارے کے اندر سگریٹ نوشی سختی سے ممنوع ہے۔تنبیہ کے بعد برٹنی نے سگریٹ بجھا دی، تاہم اس واقعے کی اطلاع ایئرپورٹ حکام کو دے دی گئی۔ لاس اینجلس ایئرپورٹ پہنچنے پر برٹنی اسپیئرز کو حکام نے ضابطے کی خلاف ورزی پر باقاعدہ وارننگ جاری کی، جس کے بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی گئی۔واقعے نے سوشل میڈیا اور شوبز حلقوں میں بھی توجہ حاصل کی ہے، جہاں صارفین اس رویے پر ملا جلا ردعمل دے رہے ہیں۔