پروفیسر نازش عطا ء اللہ کا الحمراء ماڈرن آرٹ میوزیم کا دورہ

ہفتہ 24 مئی 2025 15:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)سابق پرنسپل این سی اے اور ممبر الحمراء گورننگ باڈی پروفیسر نازش عطا ء اللہ نے الحمراء ماڈرن آرٹ میوزیم کا دورہ کی۔چیئرمین الحمراء رضی احمد نے انکا استقبال کیا۔ اس موقع پر نازش عطاء اللہ نے کہا کہ آرٹ کے فن پارے کسی بھی قوم کی اعلیٰ اقدارکے آئینہ دار ہوتے ہیں جس سے اس قوم کی ہزار ہاسالہ تہذیب و تمدن،ثقافت اور معاشرت بخوبی جھلکتی ہیں،یہ میوزیم مصوری کی اقدار کی پرورش کررہا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین بورڈ آف گورنز لاہور آرٹس کونسل رضی احمد نے کہا کہ الحمراء آرٹ میوزیم ہماری نئی نسل کو اپنی عظمت رفتہ سے شناسا کرنے کی قابل قدار اورکامیاب کو ششیں کر رہا ہے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء توقیر حیدر نے کہا کہ عبد الرحمن چغتائی،استاد اللہ بخش،صادقین،شاکرعلی، ایس صفدر،حنیف رامے،شمزا،احمد پرویز،کولن ڈیوڈ،اسلم کمال، جمی انجینئر،میری کترینا،کامل خان ممتاز،انا مولیکا احمد،سعید اختر،زبیدہ آغا،خالد اقبال و دیگر عالمی شہرت یافتہ نام آرٹسٹوں کا کام یہاں موجود ہے۔واضح رہے کہ سکالرز،محقق،سیاح،طالب علم اور مورخ دنیا بھر سے اس میوزیم کو دیکھنے کیلئے آتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :