سرکاری واجبات کی وصولی کو سو فیصد یقینی بنایا جائے،اے ڈی سی آرمظفرگڑھ

ہفتہ 24 مئی 2025 16:45

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مظفرگڑھ عوید ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ سرکاری واجبات کی وصولی کو 100 فیصد یقینی بنایا جائے 30جون تک دئیے گئے اہداف کو مکمل کیا جائے اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی یا کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے ریونیو افسران کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ جن افسران کی واجبات کی وصولی کم ہے ان کو زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری واجبات کی وصولی کو یقینی بنانا محکمہ ریونیو کے افسران کی بنیادی ذمہ داری ہے اس لیےمحکمہ ریونیو کے افسران اس جانب اپنی خصوصی توجہ مبذول کریں تاکہ سرکاری واجبات کی وصولی کے حوالے سے جو ہدف دیا گیا ہے اسے آسانی کے ساتھ حاصل کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ ریونیو کے افسران تحصیلداران موجود تھے اجلاس میں آبیانہ اور زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہی فراہم کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عوید ارشاد بھٹی نے کہا کہ جن افسران کی جانب سے تا حال سرکاری واجبات ہدف کے مطابق وصول نہیں کیا گیا ان پر لازم ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں اور تمام سرکاری واجبات کی وصولی کو یقینی بنائیں کسی صورت غیر سنجیدگی کا مظاہرہ ہرگز نہ کریں۔ اگر سرکاری واجبات کی وصولی میں بہتری نہ لائی گئی تو افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔\378

متعلقہ عنوان :