گوجر گڑھی میں 3 سالہ بچی ڈوب کر جاں بحق

ہفتہ 24 مئی 2025 16:35

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) مردان کے علاقے گوجر گڑھی کے ڈپٹی کلے نہر میں 3 سالہ بچی ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔ ہفتہ کو ریسکیو 1122 مردان کے مطابق 3 سالہ صائمہ دختر خورشید کھیل کود کے دوران گھر کے نزدیک نہر میں گر کر ڈوب گئی۔

(جاری ہے)

مقامی افراد نے بچی کو نہر سے نکال کر ریسکیو1122 گوجر گڑھی نزد برف خانہ اسٹیشن منتقل کیا جہاں ریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیکنیشن نے سانس اور دل کی دھڑکن بحال کرنے کی کوشش کی۔ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے بچی کو فوری طور پر مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا تاہم ڈاکٹروں نے بچی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔

متعلقہ عنوان :