ق*یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت

ٴْآئندہ سماعت پر یاسمین راشد کے وکیل ضمانت کی درخواستوں پر دلائل مکمل کریں،عدالت کی ہدایت

ہفتہ 24 مئی 2025 18:55

؁ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2025ء)لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کی رہنما یاسمین راشد کی 9 مئی کے 2 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کیلیے وقت دے دیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

دورانِ سماعت پراسیکیوشن نے دونوں مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کیلیے مہلت مانگی، عدالت نے سرکاری وکیل کو مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کیلئے وقت دے دیا۔

پراسیکیوشن نے کہا کہ آئندہ سماعت پر مقدمات کا ریکارڈ پیش کر دیا جائے گا۔ عدالت نے سوال کیا کہ ضمانت کی درخواستوں پر کارروائی کب تک مؤخر کی جائی آئندہ سماعت پر یاسمین راشد کے وکیل ضمانت کی درخواستوں پر دلائل مکمل کریں۔