اسلم گورداسپوری سچائی لکھنے اور کہنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے،سید ناصر حسین شاہ

ہفتہ 24 مئی 2025 19:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) صوبائی وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اسلم گورداسپوری نے حق اور سچ کی پاداش میں زندگی بھر سختیاں برداشت کی ہیں مگر وہ حق گوئی اور سچائی لکھنے اور کہنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے اور ہمیشہ اپنے موقف پر ڈٹے رہے۔ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے نامور دانشور اسلم گورداسپوری کی کتاب سول سوسائٹی اور دانشوروں کا کردار کی تقریب رونمائی میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

آرٹس کونسل میں منعقدہ تقریب کی صدارت ڈاکٹر سید جعفر احمد نے کی جبکہ اس موقع پر ڈاکٹر ریاض شیخ، ڈاکٹر جبار خٹک، مہناز رحمان، فرخ سہیل گوئندی، علی سجاد، مجاہد بریلوی، ڈاکٹر ناظر محمود سمیت نامور شخصیات بھی موجود تھیں۔صوبائی وزیر توانائی نے کہا کہ اتنے بڑی شخصیتوں کے درمیان مجھے مہمان خصوصی کے طور پر بلایا گیا ہے جس کا میں خود کو اہل نہیں سمجھتا۔اس موقع پر سید ناصر حسین شاہ نے اسلم گوداسپوری کا شعر پڑھ کر سنایا۔زندگی اتنی غنیمت تو نہیں جس کے لیے عہدِ کم ظرف کی ہر بات گوارا کرلیں۔تقریب کے اختتام پر سیدناصرحسین شاہ کو اسلم گورداسپوری نے کتاب کا تحفہ بھی پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :