اسلام آباد ہائی کورٹ کا ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

ڈسٹرکٹ و سیشن عدالتوں میں گرمیوں کی تعطیلات یکم اگست سے 31 اگست تک ہونگی،نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 24 مئی 2025 20:15

اسلام آباد ہائی کورٹ کا ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2025ء)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ۔اسلام آباد کی سول، ڈسٹرکٹ و سیشن عدالتوں میں گرمیوں کی تعطیلات یکم اگست سے 31 اگست تک ہونگی،قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری سے ڈپٹی رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ و سیشن ججز، ایڈیشنل سیشن ججز، سینئر سول ججز، اور جوڈیشل مجسٹریٹس کو گروپس میں خصوصی چھٹی لینے کی اجازت ہوگی، ججز کو گروپس میں خصوصی چھٹی لینے کا مقصد تاکہ عدالتوں کے کام پر اثر نہ پڑے۔اس دوران اہم معاملات اور پرانے مقدمات کو نمٹانے کے لیے مناسب انتظامات کرنا لازم ہوگا،تاکہ یہ عدالتی پالیسی کے مطابق ہو۔

متعلقہ عنوان :