ھ*پولیس کی کچہ میں کارروائی، اغوابرائے تاوان ودیگر وارداتوں میں مطلوب اہم ڈاکو گرفتار

ّحکومت پنجاب کی طرف سے خطرناک اشتہاری ڈاکو شاہنواز کوش کے سر کی قیمت25لاکھ روپے مقررتھی

ہفتہ 24 مئی 2025 20:25

م*رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2025ء)پولیس نے کچہ کے علاقہ میں اہدافی کارروائی کے دوران اغواء برائے تاوان‘ قتل‘ اقدام قتل سمیت سنگین وارداتوں میں مطلوب خطرناک ڈاکوگرفتارکرلیا جس کے سر کی قیمت25لاکھ روپے مقرر تھی۔۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پولیس نے کچہ کے علاقہ میں ٹارگٹڈ بیسڈ کارروائی کے دوران قتل‘ اقدام قتل‘ اغواء برائے تاوان سمیت سنگین وارداتوں میں مطلوب اور حکومت پنجاب کی جانب سے 25لاکھ روپے سر کی قیمت مقرر کئے جانیوالا خطرناک اشتہاری ڈاکو شاہنواز کوش کوگرفتارکرلیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عرفان علی سموں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ 25لاکھ روپے سر کی قیمت والے انتہائی مطلوب اشتہاری ڈاکوشاہنواز کوش کی گرفتاری پولیس کی بڑی کامیابی ہے۔