تین سال قبل سکھر میں مزدوری کرنے والے دو افراد کے اغوائکا معاملہ ، مغوی نے اغواء کار کو پہچان لیا ، پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا

ہفتہ 24 مئی 2025 21:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)تین سال قبل سکھر میں مزدوری کرنے والے دو افراد کے اغوائکا معاملہ ، مغوی نے اغواء کار کو پہچان لیا ، پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ، تفصیلات کے مطابق تین سال ہنی ٹرپ کے زریعے سکھر پریس کلب کے قریب مینارہ روڈ پر پھول فروخت کرنے والے دو مزدوروں واجد برڑدی اور اسکے ساتھی زبیر کو پنو عاقل سے نسوانی آواز میں بلا کر اغوائ کر لیا گیا تھا اور تاون کی ادائیگی کے بعد اغوائ کاروں نے مغویاں واجد اور ذبیر کو رہا کیا تھا تاہم آج مغوی پھول فروش واجد جب اپنی دکان پر بیٹھا روزگار میں مصروف تھا تو اسے اغوائ کاروں کا ایک ساتھی اغوائ کاربدر تیغانی شہر میں خاتون اور ایک ساتھی کیساتھ گھومتا ہوادیکھائی دیا تو اس نے اغوائ کار کا پیچھا کیا اور جب اغوائ کار سم خریدنے کیلئے اسی پھول فروخت کرنے والی کی دکان کے قریب اسٹال پر پہنچے تو واجدنے انہیں پکڑ کر شور مچانا شروع کر دیا جس پر مقامی افراد نے بھی اس کی مدد کرتے ہوئے ملزم کو پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر اغوائ ہوکر بازیاب ہونے والے نوجوان واجد کا بیان لیکر پکڑے جانیوالے بدر تیغانی ، ایک خاتون اور ایک نامعلوم شخص کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا ،دوسری جانب مزدور واجد کا کہنا تھا تین سال قبل ہمیں اغوائ کرنے والوں میں یہ شخص بھی ملوث تھا اور ہمیں اغواء کر کے اسی کی اوطاق میں قید کیا گیا تھا اور یہ شخص ہم پر تشدد بھی کرتا تھا اور ہماری رہائی کیلئے 20لاکھ روپے تاوان طلب کر کے ہمیں رہا کیا گیا تھا پولیس کے مطابق واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے انشاء اللہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد تمام حقائق سامنے لائے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :