Live Updates

معرکہ حق میں عظیم فتح پر دھڑکن پہ ایک ہی نام کے عنوان سے نیا نغمہ ریلیز

اتوار 25 مئی 2025 18:20

معرکہ حق میں عظیم فتح پر دھڑکن پہ ایک ہی نام کے عنوان سے نیا نغمہ ریلیز
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2025ء)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے آپریشن بنیان المرصوص، معرکہ حق میں عظیم فتح پر دھڑکن پہ ایک ہی نام کے عنوان سے نیا نغمہ ریلیز کر دیا۔

(جاری ہے)

آپریشن بنیان المرصوص کی تاریخی کامیابیوں کو نغمے میں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے، نغمے میں وطن سے محبت اور مسلح افواج کے اعتماد کی بھرپور ترجمانی کی گئی ہے۔

بھارت کے خلاف عظیم فتح، شہدا اور غازیوں کو شاندار خراج تحسین اور عقیدت پیش کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کیمطابق ملکی دفاع کے لیے پاکستانی عوام افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ موجود ہیں، دشمن یہ یاد رکھے ہر لمحہ تیار ہم صرف نعرہ نہیں ہمارا عزم ہے۔نغمے کا مرکزی پیغام پاک وطن، پاکستان، حب الوطنی اور اتحاد پر مبنی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات