Live Updates

رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد ،آئندہ مالی سال کم رہیں گی‘ آئی ایم ایف

رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کے دوران سب سے زیادہ رہیں گی

اتوار 25 مئی 2025 19:05

رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد ،آئندہ مالی سال کم رہیں ..
ْاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2025ء)عالمی مالیاتی فنڈ نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کے دوران سب سے زیادہ رہیں گی لیکن رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔

آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گی-آئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے یآئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نے رواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنے کی توقع ظاہر کی ہی-آئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔

(جاری ہے)

رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گزشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلی10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کیدوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا۔اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلی10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات