کچہ کریمنلز کے خلاف بڑی کارروائی ،25 لاکھ ہیڈ منی والا خطرناک ڈاکو شاہنواز کوش گرفتار

رحیم یار خان پولیس نے ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا‘ ترجمان پنجاب پولیس

اتوار 25 مئی 2025 19:05

کچہ کریمنلز کے خلاف بڑی کارروائی ،25 لاکھ ہیڈ منی والا خطرناک ڈاکو شاہنواز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2025ء)پنجاب پولیس رحیم یار خان نے کچہ کریمنلز کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئی25 لاکھ روپے ہیڈ منی والا خطرناک ڈاکو شاہنواز کوش گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رحیم یار خان پولیس نے ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا، گرفتار ڈاکو پولیس پر حملوں، قتل، اقدام قتل، اغوا ء برائے تاوان جیسے سنگین جرائم میں ریکارڈ یافتہ ہے۔

ترجمان کے مطابقپنجاب حکومت نے خطرناک ڈاکو کے سر کی 25 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی، رحیم یار خان پولیس نے آپریشن کے دوران ڈاکوں کی پناہ گاہوں کو نذر آتش کر دیا،رحیم یار خان پولیس کا کچہ کریمنلز کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خطرناک ڈاکو کی گرفتاری پر ڈی پی او رحیم یار خان، پولیس ٹیموں کو شاباش دی ہے۔